42

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا بیان ’حد سے تجاوز‘ قرار دے دیا.

سابق وزیرِ اور نگراں وزیر آمنے سامنے آئے. مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا بیان ’حد سے تجاوز‘ قرار دے دیا.
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ نہیں عوام کا فیصلہ ہو گا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان دے کر اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پر توجہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں