7

کینٹ پولیس کی اہم کامیابی، ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث 05 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،

راولپنڈی
کینٹ پولیس کی اہم کامیابی،

ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث 05 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، چھینی گئی رقم 01 کروڑ روپے، واردات میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان میں مقتول کا ڈرائیور زہین ،بلال،منیم،عثمان اور ماجد شامل ہیں،
ملزم زہین تقریبا04سال سے مقتول ضابت خان کا ڈارئیور تھا،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کے دوران فائرنگ کروا کر اپنے مالک ضابت خان کو قتل کروا دیاتھا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،
پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا، ملزم کے تین ساتھیوں کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے،
برآمد کی گئی رقم ایک کروڑ روپے ایس ڈی پی کینٹ جاوید اقبال مرزا نے اصل مالک کے حوالے کیے، مال مسروقہ کی مکمل برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی پولیس ٹیموں کو شاباش
شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او سید خالد ہمدانی ترجمان راولپنڈی پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں